ٹی وی پر کام کرنے سے اسٹیج فنکاروں کے مالی حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں‘حسن مراد

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ 25سے 30سال تک اسٹےج ڈراموں کے ذرےعے فنکاروں کو وہ شہرت نہےں مل سکی جو نجی ٹی وی چےنلز کے مزاحیہ پروگراموںسے ان کے حصے مےں آئی اور آج اسٹےج کے ان اداکاروں کے نام اور شہرت دونوں پورے ملک مےں پھےل چکی ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اسٹےج کے ساتھ ٹی وی پر بھی کام کرنے سے فنکاروں کے مالی حالات کچھ بہتر ہوئے ہےں ۔ انہوںنے اےک سوال کے جواب مےں بتاےا کہ مےرا شوبز مےں آنا اےک حادثائی پہلو تھا مجھے اسٹےج ڈرامے دےکھنے کا شوق تھا اور اکثر مال روڈ پر اےک ہوٹل مےں ہونے والے ڈرامے دےکھنے جاتا تھا اور وہاں سے ہی جمےل بسمل مرحوم نے مجھے ڈرامے مےں متعارف کرواےا ۔ حسن مراد نے کہاکہ ہمےشہ وہی فنکار کامےا ب ہوتا ہے جو اپنے سےنئر کی عزت کرتا ہے اور ان سے رہنمائی لےتا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*