تازہ ترین

تربت ،موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق 7زخمی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 7زخمی ہوگئے ، وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ بلوچستان کی دھماکے کی مذمت سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت، لیویز حکا م کے مطابق منگل کو ضلع کیچ کے علاقے تربت بازار میں موٹر سائیکل ٹھیک کرنے کی دکان کے قریب کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے 32سالہ امجد موقع پر جاں بحق جبکہ سات افرا د سلیم، محمد نسیم، سبحان،رسول بخش، سلیمان، عبیداللہ اور شے مرید زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے آگ بھڑکنے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کوتربت ہسپتال منتقل کردیا جبکہ دھماکے کے بعد تربت بازار مکمل طور پر بند ہوگیا، سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق دھماکے کا ہدف سیکورٹی فورسز کا قافلہ تھا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا، فورسز نے علاقے کو گھےرے میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے تربت دھماکے کی مذمت کی ہے ،وزیراعلیٰ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میںدہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جا ن کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذمو م مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ لو گوں کا خون بہانے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلوچستان میں ترقی اور امن کا عمل ہر صورت جاری رہے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چند عناصر اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے بدامنی پیدا کر کے بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیںبلوچستان کے محب وطن عوام کے تعاون سے سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پر عزم اور متحرک ہیںانہوں نے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی اور پولیس اور سکیورٹی اداروں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنائیںدہشت گرد عناصر اور انکے سرپرستوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی ہدایت کی ۔وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے اپنے ایک بیان تربت میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بم دھماکے شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا انہوں نے کہا کہ نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیںدہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن ہے، پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے،وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے طبی امداد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے جبکہ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت اور متعلقہ حکام سےدھماکے کی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*