حکومت ریسلنگ پر توجہ دینے کےلئے اقدامات کرے

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)قومی پہلوان کوچ استاد محمد انور نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ریسلنگ کے کھیل پر توجہ دینے کے لئے اقدامات کرے، پہلوانی کا کھیل ثقافتی اور صدیوں پرانے کھیل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی پہلوانوں نے بین الاقوامی سطح پر بے شمار میڈلز حاصل کررکھے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے ان کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنےکی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پہلوانی کا کھیل ہمارا ثقافتی اور صدیوں پرانا کھیل ہے جو دیہاتی سطح پر عام طور پر بچے بڑے شوق سے کھیلوں رہے ہیں، جب بچے صبح سویرے اکھاڑے میں کشتی کرتے ہیں تو ان کا ایک اپنا نظارہ ہوتا ہے، استاد محمد انور نے کہا کہ پہلوانی کے کھیل کا ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے حکومت اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی جانب ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، انہوں نے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارشد ستار کی ملک میں پہلوانی کے کھیل کی ترقی کے لئے دن رات کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں اور کاوشوں سے کھلاڑی بیرون ملک تربیت اور ایونٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کررہے ہیں لیکن حکومت کا بھی فرض بنتا کہ ثقافتی کھیل پہلوانی پر توجہ دے اور دیگر سپورٹس کی طرح اس کھیل پر زیادہ سے زیادہ فنڈز خرچ کرے، گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں استاد محمد انور نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں کا ایک بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*