تازہ ترین

اسرائیل میں کرونا سے مزید آٹھ افراد ہلاک، 1137نئے کیسز کی تصدیق

مقبوضہ بیت المقدس (م ڈ)اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزی 8 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 342 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے 1137نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 31886 ہوگئی ہے۔اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق اسپتالوں میں زیرعلاج کرونا کے 86 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔ جب کہ 34 مصنوعی آکسیجن پر زندہ ہیں۔ اسرائیل میں کرونا کے 13352 مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے جب کہ 18192 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزی 8 مریض ہلاک ہوگئے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*