چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فورسز کی پٹائی کی نئی وڈیو سامنے آگئی

بیجنگ (م ڈ)چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فورسز کی پٹائی کی نئی وڈیو سامنے آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں چینی فوج کو بھارتی اہلکاروں کی درگت بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں چیختے چلاتے بھارتی فوجی واپس جا، واپس جا کہتے رہے۔بھارتی میڈیا میں اس ویڈیو سے متعلق متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں۔ ایک بھارتی اخبار کی جانب سے ریاست سکم میں بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، تاہم اس کی جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ اس جگہ کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ بھارتی فوج نے دو دن پہلے ہوئی بات چیت میں یہ علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*