صوبے کے تمام علاقوں کی ترقی کو بجٹ میں اولین ترجیح دی گئی،ظہور بلیدی

mir zahoor buledi

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر خزانہ ظہو راحمد بلیدی نے کہا ہے کہ بجٹ صرف پی ایس ڈی پی کا نام نہیں بلکہ یہ صوبے میں آنے والے سال کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کی جاتی ہے حزب اختلاف بج کا مطالعہ کریں اور اس میں موجود کوتاہیوں کی نشاندہی کریں قیمتی تجا وز و آرا پر ضرور غور کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی اجلاس میں کیا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے تمام علاقوں کی ترقی کو بجٹ میں اولین ترجیح دی گئی ہے اتنا ضرور ہے کہ کسی حلقے کو زیادہ اور کسی کو کم حصہ ملا ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری صرف حکومت وم کا استحقاق ہے اور حکومت نے تاریخی اور متوازن بجٹ پیش کر کےعوام دوستی کا ثبوت دیا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ کرونا وبا کے پیش نظر صوبائی حکومت پر مالی بوجھ ہے جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ بجٹ خالص حکومتی اور حزب اختلاف کے خواہشات کے مطابق نہیں بنایا جاسکتابلکہ بجٹ میں تمام شعبہ جات کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے وزیر خزانہ نے تمام حزب اختلاف کے اراکین کو تجویز دی کہ مالی سال 2020-21 پر بحثیت مجموعی عام بحث میں حصہ لیں تاکہ بجٹ میں مختلف مد میں رکھے گئے رقوم کا جائزہ لے سکیں اور صوبے کے بہتر مفاد میں قابل عمل سفارشات پیش کرے صو بائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کے مفاد میں پیش کی گءسفارشات کو بجٹ کا حصہ بنا دیا جائے گا.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*