سال کے گرم ترین دن برطانیہ کے ساحلوں پر ہجوم امڈ آیا

لندن(م ڈ)سال کے گرم ترین دن برطانیہ کے ساحلوں پر ہجوم امڈ آیا،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شام کو بورنموتھ کی بیچ کھچا کھچ بھری ہوئی تھی ،برطانیہ میں لوگ سال کے سب سے گرم ترین دن کا مزہ لینے کے لیے انگلینڈ کے جنوبی ساحلوں پہ جمع ہو گئے۔عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برائٹن اور بورنموتھ کے ساحل لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں، جہاں ہزاروں افراد سورج کی گرمی اور سمندر میں نہانے کا مزہ لے رہے تھے۔گذشتہ ماہ سے انگلینڈ کے عوام کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے بعد باہر وقت گذارنے کے لیے ملک کے دوسرے حصوں میں سفر کر سکتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*