اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل لڑکی کے ہر طرف چرچے، دیکھنے والے حیران

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کی تصویریں سوشل میڈیا پر آئیں جو ہر طرف وائرل ہو گئی ہیں، ہمشکل خاتون کو پہلی نظر دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کے کم از کم 7 ہم شکل افراد موجود ہوتے ہیں اور ان میں سے کم از کم 2 افراد ایسے ہوتے ہیں جو ہوبہو ایک دوسرے جیسے ہوتے ہیں۔ اور ایسی باتوں کا اندازہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کی تصاویر وائرل ہونے سے بھی ہوتا ہے۔ابتدائی طور پر تو کئی لوگوں نے سپر سٹار اداکارہ کی ہم شکل لڑکی کو ماہرہ خان ہی سمجھا مگر بعد میں پتہ چلنے پر انہیں اپنے بے وقوفی پر ہنسی بھی آئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کسی اور ملک یا شہر سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ ان کا تعلق بھی سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہی ہیں، جہاں سے ماہرہ خان کا تعلق ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*