کرونا وبا پر بہت جلد قابو پا لیں گے ،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے چینی کی قیمت پر تشویش کا اظہار اور شوگر انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عملدر آمد کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارشات پر عملدرآمد سے چینی کی قیمت میں فرق آئے گا،چینی کی قیمتوں سے متعلق نظام آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوگاجبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرونا کی بعد میں پتا چلا ہے صحت کا نظام کتنا خراب ہے؟جب تک کرونا کی ویکسین نہیں آ جاتی اس طرح کی صورتحال کا سامنا رہے گا ،اگست تک وبا کا خطرہ کافی حد تک موجود رہے گا،پاکستان میں کرونا کی وجہ سے ہلاکتیں کم ہیں،کرونا وبا پر بہت جلد قابو پا لیں گے ، حکومت گندم کی اسمگلنگ روکنے اور آن لائن ایجوکیشن کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس کے دور ان کابینہ نے محکمہ موسمیات کے تحت ملازمت کے تمام درجوں کے لئے لازمی مینٹیننس ایکٹ 1952 کے نفاز میں توسیع کی منظوری دیدی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سفارشات پر عملدرآمد سے چینی کی قیمت میں فرق آئے گا۔ انہوںنے بتایاکہ اجلاس میں چینی کی قیمت پر تشویش اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ چینی کی قیمتوں سے متعلق نظام آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ چینی سے متعلق عمل کو شفاف بنانا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد میں ٹیچنگ ہسپتال کی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کے لئے پنجاب کو نو لاکھ ٹن گندم ریلیز کرنے کا کہا گیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت ان لائن ایجوکیشن کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کرونا کی بعد میں پتا چلا کہ صحت کا نظام کتنا خراب ہے۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس میں کرونا کے حوالے سے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہر روز پچاس ہزار ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کرونا کے ٹسٹینگ کی لیب 129 ہوگئی ہیں،جب تک کرونا کی ویکسین نہیں ا جاتی اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہے اور رہے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں کرونا کی وجہ سے ہلاکتیں کم ہیں،کرونا وبا پر بہت جلد قابو پا لیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ابھی سے لے کر اگست تک وبا کا خطرہ کافی حد تک موجود رہے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ لاک ڈاو¿ن کا شور کرنے والوں کے اربوں روپے باہر بڑے ہیں۔جی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کے 17 جون کے فیصلوں کی توثیق کردی،کابینہ نے توانائی کمیٹی کے 4 جون کے فیصلوں کی توثیق کردی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ نے پاکستان میں سیٹلائٹ سروس کی پالیسی کی تیاری کی منظوری دیدی ،وفاقی کابینہ نے غیر ملکی سیٹلائٹ سروسز کو پاکستان کو محدود کرنے کی منظوری دیدی،ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کی سیٹلائٹ سروسز استعمال کرنے کی پابند ہونگی،وفاقی کابینہ کے فیصلے سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی متروکہ وقف املاک کے چیئرمین نے ادارے کی کارکردگی پر کابینہ کو بریفنگ دی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*