فاسٹ بولر محمد عامر نے مکی آرتھر کو مصباح الحق سے بڑا کوچ قرار دیدیا

لاہور( سپورٹس ڈیسک )فاسٹ بولر محمد عامر نے مکی آرتھر کو مصباح الحق سے بڑا کوچ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوچنگ میں مکی آرتھر اور مصباح الحق کے درمیان موازنہ کرنا بیوقوفی ہے، تنقید کرنے والوں کا برا نہیں مانتا۔نجی ٹی وی کے مطابق فاسٹ بالر محمد عامر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کا مقصد اپنے کیریئرکو طویل کرنا تھا،اگرایسا نہ کرتا تو ایک سال میں کرکٹ ختم ہو جاتی،تین سال مسلسل کرکٹ کھیلنے سے اسپیڈ اور سوئنگ پربھی بہت فرق پڑا۔محمد عامر نے مکی آرتھر کو مصباح الحق سے بہتر کوچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوچنگ میں مکی سے ان کا موازنہ کرنا بے وقوفی ہے۔ انہوں نے سنیٹرل کنٹریکٹ پر بھی بات کی۔ فاسٹ بالر نے مزید کہا کہ2018 میں پورے سال انجری میں کرکٹ کھیلی، ورلڈ کپ میں شولڈر انجری تھی۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے قبل چھ گولیاں کھا کر میدان میں اترا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*