علی ظفر کی سوشانت کیساتھ یادگار تصویر وائرل

Ali Zafar Sushant singh

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر کی بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کے ساتھ یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔رواں ماہ 14جون اتوار کے روز گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی یاد میں جہاں بالی ووڈ فنکار اور ا±ن کے دیگر دوست اداکار کے ساتھ ماضی کے اپنے قیمتی لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں تو وہیں پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے بھی سوشانت سنگھ کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔علی ظفر کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں سوشانت سنگھ، ا±ن کی دوست روہینی، بھارتی فلم پروڈیوسر شبینہ، علی ظفر اور ان کے ایک اور دوست شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*