صوبائی حکومت اپنا 5 سالہ مینڈیٹ پورا کریگی، میر ضیاءلانگو

کوئٹہ(خ ن) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنا 5سالہ مینڈیٹ پورا کرے گی سیاسی جادوگر جو عوامی حکومت گرانے کی باتیں کرہے ہیں محض یہ ان کی خام خیالی ہیں عوام نے انہیں مسترد کیا عوام نے جو ہمیں مینڈیٹ دیا ھے اس کو صوبائی حکومت پورا کرے گی۔ عوام نے خوشنما جذباتی نعروں کومسترد کر کے بلوچستان عوامی پارٹی کے منشور سے اتفاق کیا ہے اور طاقت کا سرچشمہ بلوچستان عوامی پارٹی کے حوالے کیا ہے عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ھے جس کو اقتدار کا شوق ہے اپنے ماضی کی غلطیوں کا عوام سے معافی مانگے اب حالات بدل چکے ہیں اور عوام کے ہاتھوں میں بندوق کی جگہ قلم دیا جارہا ہے جو ایک مثبت تبدیلی ہے۔ تاہم کچھ لوگ قوم پرستی کے نام پرسیاست کر رہے ہیں اور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے مفادات کے لیئے سیاست کرنے والوں سے دھوکہ نہ کھائیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت عوامی مفادات کے منصوبے اور انہیں بنیادی سہولت کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں کیونکہ انھوں نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور امن کی بحالی اور ترقی کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے ہیں اور انہیں حقوق دینے ہیں مگر 70 سال کی محرومیاں دور کرنے میں وقت درکار ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی تمام تر مسائل پر سنجیدگی سے کام کر کے ان کو حل کرے گی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ بہت سے لوگ اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے حکومت پر بے جا تنقید کر رہے ہیں جب کہ وہ حکومتی کارکردگی کے حوالے سے ناواقف ہیں ہم عوام کے درد کو نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے عملی طور پر کوشاں ہیں۔وزیرداخلہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ صوبے میں امن نہیں چاہتے اور غیر سنجیدہ سیاست کر کے صوبے اور کو دوبارہ پسماندگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے عوام سے اپیل کہ ہےکہ ان عناصر کی آوازوں پر نہ جائیں اور دھوکہ نہ کھائیں بلکہ حکومت کے ساتھ مل کر نا صرف صوبےکی با لخصوص ملکی ترقی میں بلعموم اپنا کردار ادا کریں۔ صوبائی حکومت عوام کی بھلائی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے گی۔انھوں نے کہا کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور جو بھی عوام چاہتے ہیں انہیں دیا جائے گا۔ انھوں نے واضح کیا کہ عوام بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت پر اعتماد کرے اور ہمیں وقت دیا جائے تاکہ ان مسائل کو موثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔یہ 70 سال کی محرومیاں ہیں۔70 سال کی محرومیاں دو، تین ماہ یا سال ڈیڑھ میں پوری نہیں کی جا سکتیں۔ ہم ثابت کر کے دکھائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ اس وقت ہم سب سے کا بڑا مسئلہ کرونا وائرس کی وبا سے نجات حاصل کرنا ہے جس کے لئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نیک نیتی سے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*