صدر ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود جان بولٹن کی کتاب مارکیٹ میں آ گئی

واشنگٹن(م ڈ)امریکی صدر ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود سابق مشیر جان بولٹن کی کتاب مارکیٹ میں آ گئی ہے جس میں امریکی صدر سے متعلق منفی تاثرات قلمبند کئے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے کتاب روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق مشیر کی کتاب دی روم ویئر اٹ ہیپنڈ مارکیٹ میں آ گئی، نیو یارک کے بک اسٹور کتاب کے پہلے ایڈیشن سے بھر گئے۔سابق مشیر نے کتاب میں لکھا کہ امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے آئندہ انتخاب جیتنے کے لیے مدد مانگی۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وائٹ ہاس اہلکار صدر ٹرمپ کا مذاق اڑاتے ہیں، یہاں تک کہ وزیرِ خارجہ پومپیو جو ٹرمپ کے انتہائی وفادار ساتھی شمار ہوتے ہیں نے ایک نوٹ لکھا تھا جس میں ٹرمپ کے متعلق کہا کہ وہ گندگی سے بھرے ہوئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*