امریکی پرچم نذر آتش ہونے پر کانگرس کا کچھ نہ کرنا باعثِ عار ہے، ٹرمپ

واشنگٹن(م ڈ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ یہ بات باعثِ عار ہے کہ کانگرس ،، امریکی پرچم جلانے والے مجرموں کے حوالے سے کچھ نہیں کر رہی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر نے کانگرس سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی پرچم نذر آتش کیے جانے کا جرم روکنے کے لیے فوری طور پر حرکت میں آئے۔اس سے کچھ دیر قبل ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ ٹِم اسکوٹ اور سینیٹ کے ریپبلکن ارکان آئندہ روز ایک قانونی بل رائے شماری کے لیے پیش کریں گے۔ ٹرمپ نے اس قانون کو “عظیم” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ قانون “جسٹس لا” ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ اس قانون سے اعتماد بحال ہو گا اور یہ معاشرے کو پر امن رکھنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*