پاک بحریہ کی تاریخ جرات،بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نیول وار کالج میں مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کی ٹریننگ کی جاتی ہے، پاک بحریہ کی تاریخ جرات،بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے،جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری،پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے۔پیر کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسن آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔کالج آمد پر کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل محمد زبیرشفیق نے استقبال کیا۔آرمی چیف نے نیول اسٹاف کورس کے شرکا اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیول وار کالج پاک بحریہ کا گراں قدر ادارہ ہے، نیول وار کالج میں مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کی ٹریننگ کی جاتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی تاریخ جرات،بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے،جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری،پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ یکم جون کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*