وزیراعظم عمران خان ضم شدہ علاقوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں،شبلی فراز

اسلام آباد (این این آئی) وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ضم شدہ علاقوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں،وزیر خزانہ کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی گئی جو علاقے ترقی کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیگی،کوشش ہے آئندہ مالی سال میں ضم شدہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو جائے۔ پیر کو وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ضم شدہ علاقوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ معاہدے کے مطابق ضم شدہ علاقوں کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی گئی جو علاقے ترقی کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیگی۔ انہوںنے کہاکہ قبائلی علاقوں نے ملکی ترقی کیلئے اور دہشتگردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں۔شبلی فراز نے کہاکہ کوشش ہے کہ آئندہ مالی سال میں ضم شدہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو جائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*