احساس پروگرام میں کوئی سیاسی مقاصد نہیں، عمران خان

PM Imran Khan

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ مجھ سے لاک ڈاو¿ن کی توقع کررہے تھے جو نریندر مودی نے کیا، اللہ کا شکر میں نے اس دباو¿ کی مزاحمت کی اور وہ لاک ڈاو¿ن نہیں لگایا،ہمارااگلا مہینہ مشکل ہے ،ہمیں بیماروں، مریضوں اور بزرگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کرنا پڑےگا،کسی نے آج تک پاکستان میں عطیات سے اتنے پیسے اکٹھے نہیں کیے جتنے 30 سال کے دوران میں نے کیے ہیں، وزیراعظم کووِڈ ریلیف فنڈ کے ساڑھے 4 ارب روپے میں 50 فیصد چھوٹے عطیات ہیں جو عام لوگوں نے دئیے،ایک دفعہ لوگوں کو اعتماد ہوجائے کہ ہمارے عطیات کرپشن کی نذر ہونے کے بجائے درست طریقے سے استعمال ہورہے ہیں تو کھلے دل سے عطیات دیتے ہیں ،بڑے ہسپتالوں کے باہر بیماروں کےساتھ آنے والے تیمار دار کو ٹھہرانے کےلئے پناہ گاہیں بنائی جائیں گی،ہم احساس پروگرام میں استعمال ہونے والی رقم کی مکمل تفصیلات شائع کریں گے،پارلیمنٹرینز اور وزرا سے کہتاہوں پناہ گاہوں میں جائیں اورلوگوں کیساتھ کھاناکھائیں اورحال پوچھیں، پناہ گاہوں میں اضافہ کریں گے۔ پیر کو سماجی تحفظ کے پروگرامز احساس اور وزیراعظم کووِڈ ریلیف فنڈ کے حوالے سے منعقدہ بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 30 سال سے پیسہ اکٹھا کرنے والے فنڈ ریزر کے طور میں یہ کہتا ہوں کہ پاکستان قوم میں عطیہ کرنے کے حوالے سے جو جذبہ پایا جاتا ہے اسے کوئی بھی اس طرح نہیں سمجھتا جس طرح میں سمجھتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ جب میں نے (شوکت خانم کےلئے) عطیات جمع کرنا شروع کیے تو یہ میرے لیے بھی ایک عجیب تجربہ تھا کیوں کہ میں پاکستان کے سب سے مہنگے اسکول میں یہ سوچ کر گیا کہ وہاں لوگوں سے عطیات اکٹھے کرلوں گا لیکن آخر میں مجھے عطیات عام لوگوں نے ہی دیے۔انہوںنے کہاکہ ہماری قوم میں عطیات دینے کا جذبہ اس لیے زیادہ ہے کہ ان کا اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم کووِڈ ریلیف فنڈ کے ساڑھے 4 ارب روپے میں 50 فیصد چھوٹے عطیات ہیں جو عام لوگوں نے دئیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 30 سال میں کسی نے اتنا پیسہ اکٹھا نہیں کیا جتنا میں نے کیا اور میرے مشاہدے میں یہ بات بھی آئی کہ پیسہ وہ افراد دیتے ہیں جن کا اللہ اور آخرت پر ایمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کینسر کے علاج کے لیے شوکت خانم بنایا گیا جہاں امیر بیرونِ ملک جائے بغیر اور غریب مفت میں کینسر کا علاج کرواسکیں اور پوری دنیا میں کہیں بھی اس طرح کا کوئی تجربہ کامیاب نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ کینسر ہسپتال میں کہ جہاں سب سے مہنگا علاج ہے وہاں 75 مریضوں کا ہر سال مفت علاج ہوتا ہے جسے ترقی یافتہ ممالک کے بھی ہسپتال برداشت نہیں کرسکتے۔انہوںنے کہاکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کینسر ہسپتال پاکستانیوں نے ہی بنایا اور وہ ہی اسے چلا رہے ہیں اور 70 کروڑ روپے میں تعمیر ہونے والے ہسپتال کا خسارہ 12 ارب روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ لوگوں کو یہ اعتماد ہوجائے کہ جو عطیات ہم دے رہے ہیں وہ کرپشن کی نذر ہونے کے بجائے درست طریقے سے استعمال ہورہے تو یہ قوم جتنے کھلے دل سے خیرات دیتی ہے اس طرح شاید ہی دنیا میں کوئی قوم دیتی ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کے ان ممالک میں شامل کیا جاتا ہے جہاں سب سے زیادہ عطیات دیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سیلاب اور زلزلے آئے اس وقت بھی قوم نے بڑھ چڑھ کر مدد کی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایک جگہ ساری دنیا پہنچ جاتی تھی اور کچھ مقامات پر لوگ امداد سے محروم رہتے تھے مثلاً بالاکوٹ میں جن زلزلہ آیا تو 3 میل تک امدادی اشیا لے کر پہنچنے والی گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں لیکن جن علاقوں کا ذکر نہیں ہوا وہاں امداد سے محروم بھوکے لوگ گاڑیاں لوٹ رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے جو صورتحال سامنے آئی اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، ہم تو پہلے ہی مشکل معاشی حالات سے گزر رہے تھے لیکن امریکا جیسے ملک میں لوگ طویل قطاریں لگا کر امداد وصول کرتے نظر آئے اسی طرح اٹلی میں بھوک کا شکار افراد کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس کو دیکھتے ہوئے ہمارے ملک میں تو مشکلات آنی ہیں تھیں اور اگر مجھ سے صوبے پوچھ لیتے تو میں کبھی اس طرح کا لاک ڈاو¿ن نہیں ہونے دیتا کیوں کہ جب لاک ڈاو¿ن لگائیں تو پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ اس کے معاشرے کے دیگر طبقات پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک آپ یہ نہ سوچیں کہ یومیہ اجرت کمانے والے کس طرح گزارا کریں گے اس وقت تک آپ کو مکمل لاک ڈاو¿ن نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن ایک دم افراتفری کے عالم میں یورپ کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاو¿ن کردیا حالانکہ وہاں حالات مختلف تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ شکر ہے کہ اس کے بعد میری بات سن لی گئی حالانکہ مجھ پر بہت تنقید بھی ہوئی کہ بھارت میں نریندر مودی نے بھی لاک ڈاو¿ن لگادیا، اس نے وہ لاک ڈاو¿ن لگایا جس کی توقع لوگ مجھ سے کررہے تھے لیکن اللہ کا شکر میں نے اس دباو¿ کی مزاحمت کی اور وہ لاک ڈاو¿ن نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ جو لاک ڈاو¿ن ہم نے لگایا اس کے نتیجے میں خدمات کا شعبہ تباہ ہوگیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کے ابتدا میں جن غریب علاقوں میں امدادی گاڑیاں جارہی تھی وہاں لوٹ مار مچ جاتی تھی تاہم ہم نے پرائم منسٹر ریلیف منسٹر پروگرام شروع کیا جس سے بہت فائدہ ہوا۔انہوں نے شہروں میں کام کےلئے آنے والے افراد سخت سردی میں سڑکوں پر سوتے تھے جس کو دیکھتے ہوئے ہم نے پناہ گاہیں قائم کیں تا کہ وہ آرام اور عزت سے ایک جگہ رکیں اور وہاں انہیں نہانے اور کھانے کی سہولیات میسر ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ بڑے ہسپتالوں کے باہر بیماروں کے ساتھ آنے والے تیمار دار کو ٹھہرانے کے لیے پناہ گاہیں بنائی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ لوگوں میں عطیہ کرنے کا جذبہ ہے صرف انہیں بھروسہ اور یقین دلانے کی ضرورت ہے اس لیے ہم احساس پروگرام میں استعمال ہونے والی رقم کی مکمل تفصیلات شائع کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں بیماروں، مریضوں اور بزرگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کرنا پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ کورونا سے پہلے ہی سڑکوں پر سونے والوں کیلئے پناہ گاہ اور لنگر کا اہتمام کیا، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک میں سخت ٹھنڈ میں لوگ سڑک پر سورہے ہوتے ہیں، یہ معاشرے کے لیے بہت شرم ناک بات ہے، پارلیمنٹرینز اور وزرا سے کہتاہوں پناہ گاہوں میں جائیں اورلوگوں کیساتھ کھاناکھائیں اورحال پوچھیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پناہ گاہوں میں اضافہ کریں گے اور ملک کو اس سطح تک لے کر جائیں گے جس میں غریب طبقے کےلئے رحم اور احساس ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے لیے چیلنج یہ ہے کہ کاروبار بھی کھلا رہے اور لوگوں کو احساس بھی دلائیں کہ ایس او پیز کے مطابق کام کرنا ہے، ہمارا اگلا مہینہ مشکل ہے جس میں اسمارٹ لاک ڈاو¿ن ہوگا، اب سب سے بڑا یہ کام کرنا ہے جن لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے جن میں معمر اور بیمار افراد شامل ہیں مثلا زیابطیس، بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں والے افراد، ان کے لیے لاک ڈاو¿ن کرنا ہے، انہیں خاص احتیاط کرنی ہیں، یہ ہمارا چیلنج ہے، ان لوگوں کو بچالیا تو کورونا کا وہ نقصان نہیں ہوگا جتنا دیگر ممالک میں ہوا ہے، اب سے اگلے ماہ میں اہم کام یہ ہے کہ لاک ڈاو¿ن کے اثرات سے غریب طبقے کو اور ان لوگوں کو بچالیں جنہیں کورونا سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام میں کوئی سیاسی مقاصد نہیں، نادرا کے ڈیٹا سے مستحقین کی ساری معلومات لی جاتی ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی تحفظ کے حوالے سے شروع کیے گئے 3 اقدامات پر بریفنگ دی جس میں سول سوسائٹی کے لیے سماجی تحفظ کے پروگرام میں شمولیت، ٹائیگر فورس کے لیے ایپ کی لانچ اور پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ کی ویب سائٹ کا باضابطہ آغاز شامل تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*