سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپے کے اضافے سے ایک لاکھ2ہزار روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (کامرس ڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپے کے اضافے سے ایک لاکھ2ہزار روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیرکو عالمی مارکیٹ میں12ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1748ڈالر ہو گئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1300روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 2ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت1114روپے کے اضافے سے 87ہزار4484روپے ہو گئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*