دنیا بھر میں کورونا چارلاکھ 70ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا،90لاکھ متاثر

نیویارک(م ڈ)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90لاکھ 50ہزار 686تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 70ہزار 792 ہوگئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 37 لاکھ 37ہزار 969مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 575 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 48 لاکھ 41ہزار 925مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 22ہزار 247افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 56ہزار 657ہو چکی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*