تین فیصد آبادی کو ،لاک ڈاون کر کے، کورونا کا پھیلاو 40 فیصد تک روکا جا سکتا ہے، اسد عمر

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر کے 20 شہروں میں 92 ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔ مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ 92 ہاٹ سپاٹس دراصل وہ علاقے ہیں جہاں احتیاطی تدابیر نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا تھا۔انھوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹس کی تفصیلات تمام متعلقہ صوبوں کو فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ صوبے اپنے اپنے علاقوں میں صحت سے متعلق ضروری اقدامات کر سکیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں لاک ڈاو¿ن کرنے کی بجائے ہاٹ سپاٹس پر سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی حکمت عملی بہت بہتر ہے۔انھوں نے آگاہ کیا کہ ان 92 ہاٹ سپاٹس میں پورے پاکستان میں موجودہ مصدقہ متاثرین کا 40 فیصد حصہ بستا ہے جبکہ یہ علاقے پوری پاکستان کی آبادی کا صرف تین فیصد ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف تین فیصد آبادی کو لاک ڈاو¿ن کر کے اس مرض کے 40 فیصد متاثرین کو وائرس آگے منتقل کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔انھوں نے آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں مزید 189 آکسیجن بیڈز فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ جولائی کے آخر تک ملک بھر میں 2100 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*