اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں30پیسے کی کمی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں10پیسے اضافہ

کراچی (کامرس ڈیسک)اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر30پیسے کی کمی سے166.80روپے ہوگئی جب کہ یورو ،برطانوی پاونڈ ،سعودی ریال اور یوے ای درہم کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے166.50روپے سے بڑھ کر166.60روپے اور قیمت فروخت166.80روپے سے بڑھ کر166.90روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے166.80روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے گھٹ کر 167روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید184روپے اور قیمت فروخت186روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خریدبغیر کسی تبدیلی کے204روپے اور قیمت فروخت 206روپے برقرار رہی ۔سعودی ریال کی قیمت خرید43.80روپے اور قیمت فروخت44.30روپے برقرار رہی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.80روپے اورقیمت فروخت45.30روپے مستحکم رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*