دنیا بھر میں کوروناسے اموات کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 89 لاکھ 15 ہزار ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 47 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 501 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 23 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ  70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*