بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا، بجٹ اجلاس کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردئےے گئے ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام چار بجے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں آئند ہ مالی سال 2020-21کا بجٹ وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی پیش کریں گے اسمبلی اجلاس کے حوالے سے سیکرٹری اسمبلی نے ایس او پیز جاری کردئےے گئے ہیں جن کے مطابق وزراء، ارکان اسمبلی ، اسمبلی اسٹاف اور دیگر محکموں کے صرف ضروری عملہ اجلاس میں شرکت کر سکیں گے جنہوں گلوز اور ماسک استعمال کرنا ہوگا، کسی بھی وزیر یا رکن اسمبلی کا اسٹاف اسمبلی کے اندر نہیں جا سکے گا، ارکان اسمبلی اور اسمبلی کے عملے کو ڈس انفیکشن ٹنل سے گزر کراسمبلی کے اندر جانا ہوگاجبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل ہونے والوں کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جائےگا، ایس او پیز کے مطابق بجٹ اجلاس کے دوران تمام محکموں کے سیکرٹری یا ان کے نامزد کردہ ایڈیشنل سیکرٹری رینک کے آفسیران شرکت کر سکیں گے،پرنٹ و الیکٹرنک میڈیا کے اداروں کے تین نمائندوں کو اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازت ہوگی، ایوان اور اسمبلی بلڈنگ میں اجلاس سے قبل روزانہ جراثیم کش اسپرے کیا جائےگا، اسمبلی بلڈنگ میں ہینڈ سینٹائزر بھی فراہم کئے جائیں گے بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ اور ایم پی ایز ہاسٹل میں تمام وزیٹرز کا داخلہ ممنوع ہوگا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*