حکومت سے علیحدگی کے بعد سردار اختر مینگل سے چیئر مین سینیٹ کی ملاقات

اسلام آباد (این این آئی)بی این پی مینگل کی حکومت سے علیحدگی کے بعد حکومت نے سردار اختر مینگل سے پہلا باضابطہ رابطہ کیا اس سلسلے میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے اہم ملاقات کی جس میںپرویزخٹک کی سربراہی میں قائم مذاکراتی کمیٹی کا پیغام پہنچایا،بہت جلد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی طرف سے ملاقات کی اطلاع بھی دے دی۔ سردار اختر مینگل اپنے موقف پر قائم ہیں اور کہا جوکرنا تھا کرلیا میرے پاس اب کچھ نہیں اب جوکرنا ہے حکومت نے کرنا ہے ،اب جو کچھ پیشرفت کرنا ہے حکومت کو کرنا ہے۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ آپ کا پیغام مذاکراتی کمیٹی کو پہنچا دوں گا مگر ہمیں آپکو ساتھ لیکر چلنا ہے،بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے ہم ملکر زیادہ موثر کوششیں کرسکتے ہیں۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سر دار اختر مینگل نے کہاکہ صادق سنجرانی کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں ،صادق سنجرانی حکومت کے اتحادی اور چیئرمین سینٹ ہیں اسی لئے وہ آئے تھے،چیئرمین سینٹ جاننا چاہتے تھے کہ ایسا کیوں ہوا۔ سردار اختر مینگل نے کہاکہ چیئرمین سینٹ سے کہا ہے جاکر حکومت سے پوچھیں معاہدوں پر عمل کیوں نہیں ہوا،اگر معاہدوں پر کچھ عمل ہوا ہے تو کتنا ہوا ہے حکومت سے پوچھیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*