بچپن میں ڈاکٹر بننے کی خواہش نے مجھے آج شدید بے چین کر رکھا ہے ‘ میرا

Meera

لاہور( شوبز ڈیسک)لالی ووڈ سٹار میرا نے کورونا وباءمیں فرائض سر انجام دینے والے طبی عملے کو زبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن میں ڈاکٹر بننے کی بڑی خواہش تھی جس نے مجھے آج شدید بے چین کر رکھا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ اگر موجودہ مشکل دور میں ڈاکٹرز مسیحا کا کردار ادا نہ کرتے تو لاکھوں کی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بن ہاتے ۔ کورونا وباءمیں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ محاذ پر فرائض سر انجام دے رہا ہے جو قابل تحسین ہے اور پوری قوم طبی عملے کی شکر گزار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی اور بڑے خواب سجائے تھے لیکن جب آج یہ خواہش پوری نہیں ہوئی اور ملک پر مشکل وقت ہے تو مجھے بڑی بے چینی ہوتی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*