12لاکھ تارکینِ وطن مزدور سعودی عرب سے واپس چلے جائینگے

Saudi Arabia

ریاض (م ڈ)سعودی عرب سے 2020 کے دوران میں قریبا 12 لاکھ تارکین وطن مزدور واپس چلے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جدوہ انویسٹمنٹ کمپنی کی ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ میزبانی ، کھانے پینے کی خدمات ، انتظامیہ اور کھیلوں کی سرگرمیوں ، بہ شمول کرایہ اور لیز ، ٹریول ایجنسیوں ، سکیورٹی اور عمارتوں کی خدمات کے شعبے زیادہ متاثر ہوں گے اور ان میں کام کرنے والے تارکینِ وطن مزدور آبائی ممالک کو لوٹ جائیں گے۔تاہم اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکیوں کے اتنی زیادہ تعداد میں انخلا کے باوجود سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی اور وہ 12 فی صد پر برقرار رہے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ کردہ لاک ڈان اقدامات میں نرمی کے باوجود مستقبل قریب میں بہت سے شعبوں کی مکمل بحالی کی امید نہیں ہے۔ ان میں بالخصوص ٹریول ، ہوٹل ، ریستوران ، سیاحت اور ماحول کے شعبے شامل ہیں۔جدوہ کے مطابق سعودی عرب کی بے روزگاری کے خاتمے کی اسکیم سعودی شہریوں کی نجی شعبے میں ملازمتیں برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*