تازہ ترین

ہندوستان کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی(این این آئی)کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاءنے افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی اور افغان مفاہمتی عمل میں مسلسل مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں شرکاءکو قومی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس ی آر کے مطابق شرکا ءنے افغانستان میں پرتشددواقعات میں کمی میں اطمینان کااظہارکیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان مفاہمتی عمل میں مسلسل مثبت پیشرفت پراطمینان کااظہار کیا گیا ۔ ڈی جی آئی ایس ی آر کے مطابق مغربی سرحدوں پربہترہوتی صورتحال کاجائزہ لیاگیا،بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزیوں پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ شرکاءنے کہاکہ بھارت کے مذموم مقاصدکوناکام بناتے رہیں گے،مقبوضہ کشمیرمیں بےگناہ شہریوں پربھارتی ظلم وستم کوبے نقاب کرتے رہیں گے،بھارت کی دہشت گردتنظیموں کی کھلم کھلاحمایت بے نقاب کرتے رہیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*