کوئٹہ کے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاﺅن کا فیصلہ

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے کوروناسے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا،مکمل لاک ڈاون کا اطلاق آئندہ دو روز میں کیاجائےگا۔شہر کے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاون کا فیصلہ محکمہ داخلہ میں منعقد ہ اجلاس میں کیاگیا،،اجلاس میں کیسکو ،سوئی سدرن گیس کمپنی ،واسا اور پی ٹی سی ایل کے صوبائی سربراہاں نے شرکت کی ۔اجلاس میں کوئٹہ کے کوروناسے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ،جس کیلئے محکمہ صحت سے شہر میں کوروناسے زیادہ متاثرہ علاقوں کا ڈیٹا اور تفصیلات طلب کرلی گئیں شہر کے کوروناسے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاون کااطلاق آئندہ دو روز میں کیاجائےگا،محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں کیسکو،سوئی گیس کمپنی ،،واسا اور پی ٹی سی ایل کو متعلقہ علاقوں میں مطلوبہ سہولیات کی دو ہفتے تک مکمل فراہمی کےلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے کورونا وائرس آپریشن کی جانب سے کوئٹہ میں ابتدائی طورپرکوروناسے زیادہ متاثرہ 20یونین کونسلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*