تازہ ترین

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ، 166روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

کراچی (کامرس ڈیسک ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںبدھ کو بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہااور ڈالر 166روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں65پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید164.85روپے سے بڑھ کر165.50روپے اور قیمت فروخت165.15روپے سے بڑھ کر166روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید164.80روپے سے بڑھ کر165.50روپے اور قیمت فروخت165.30روپے سے بڑھ کر166 روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید184روپے اور قیمت فروخت186روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 205روپے اور قیمت فروخت207روپے برقرار رہی۔سعودی ریال کی قیمت خرید 43.20روپے اور قیمت فروخت43.70روپے مستحکم رہی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.20روپے اورقیمت فروخت 44.70روپے برقرار رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*