پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ،9ارب 9کروڑ92لاکھ روپے کا نقصان

کراچی (کامرس ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کو پھر مندی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدسے گرتے ہوئے 170.44پوائنٹس کی کمی سے33848.68پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 57.78فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 9ارب 9کروڑ92لاکھ روپے کا نقصان اٹھاناپڑا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز ،کیمیکل ،پیٹرولیم سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس34396پوائنٹس کی بلد سطح کو چھو گیا تاہم بعد ازاں حصص کی فروخت کا دباو¾ بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 33775.76پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے مزکوہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 170.44پوائنٹس کی کمی سے33848.68پوائنٹس پر بند ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*