ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے نیوزی لینڈ تیار

سڈنی، ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک)رواں سال شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے نیوزی لینڈ تیار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ رواں برس 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے اس پر غیریقینی کے سائے لہرا رہے ہیں،اس کے مستقبل کا حتمی فیصلہ آئندہ ماہ متوقع ہے۔اس لیے وہ آئی پی ایل کیلئے ورلڈ کپ کا التوا چاہنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی ناراض نہیں کرنا چاہتا۔ اب ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز کی جانب سے ایونٹ کے وقت پر انعقاد کو غیرحقیقی قرار دیا ہے،دوسری جانب نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل گرانٹ روبرٹس نے واضح کیا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی وجہ سے ان کا ملک ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیار ہے، آسٹریلیا نے رواں برس کے آغاز میں ویمنز ٹی 20 ایونٹ کی عمدہ میزبانی کی، مجھے یقین ہے کہ تمام کرکٹ شائقین اپنے وقت پر ہی مینز ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے بھی پرامید ہوں گے، ہم اپنے ملک میں بھی اس ایونٹ کی میزبانی کرسکتے مگر اس کے بارے میں فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔فی الحال ہم آئندہ برس ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کیلیے تیاری کررہے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ فی الحال غیر نیوزی لینڈرز کیلیے سرحدیں بند اور یہاں پر کوئی انٹرنیشنل ایونٹ منعقد نہیں ہورہا،البتہ موسم گرما کے سیزن میں کرکٹ کا آغاز ہوجائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*