فن کی دنیا میں نام کماناکوئی آسان کام نہیں‘ روبی انعم

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ فن کی دنیا میں نام کماناکوئی آسان کام نہیں ، بہت سے دوستوں نے کیرئرکو آگے بڑھانے میں مدد دی جن کی میں تا حیات شکر گزار رہوں گی ۔ ایک انٹر ویو میں روبی انعم نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں مردو خواتین دونوںکونام بنانے کےلئے بڑی محنت کرنا پڑتی ہے ۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیںکہ میں نے ا س فیلڈ میں آکر سیکھا ہے اور بہت سے دوستوںنے رہنمائی کرنے کے ساتھ میری خامیوں کی نشاندہی کر کے انہیں دور کرنے میں بھی مدددی ۔ ایسے لوگ آپ کے محسن ہوتے ہیں اور میں ساری زندگی ان کی شکر گزار رہوں گی ، یہ لوگ جب بھی مجھے کسی جگہ پر ملتے ہیں تو میں انہیں انتہائی عزت و احترام دیتی ہوں کیونکہ انہی کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں روبی انعم کا نام ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*