سوشانس کا سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، کنگنارناوت

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہاہے کہ سو شانت سنگھ راجپوت کی موت خودکشی نہیں تھی بلکہ ان کا سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبر نے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی خودکشی کی خبر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ میں رائج اقربا پروری، اپنے فائدے کے لیے فنکاروں پر ڈالے جانے والے دباو¿، فنکاروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویوں اور بے حسی کو سشانت سنگھ کی موت کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*