ذہنی پختگی کےساتھ انگلینڈ میں کھیلنا اور کامیابی حاصل کرنی ہے، عابد علی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے عابد علی کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے دورہ انگلینڈ ایک چیلنج ہوگا، انگلینڈ میں کنڈیشنز پہلے ہی مشکل ہو تی ہیں اور اب موجودہ حالات کی وجہ سے مزید مشکلات ہوں گی لیکن ان چیلنجز کو ہم نے قبول کرنا ہے اور ذہنی پختگی کے ساتھ انگلینڈ میں کھیلنا ہے اور کامیابی حاصل کرنی ہے۔عابد علی کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے سب کھلاڑی پر اعتماد ہیں، خوشی ہے کہ لمبے عرصے کے بعد کرکٹ شروع ہو رہی ہے اور ہم میدان میں آئیں گے، تین چار ماہ کرکٹ نہیں ہوئی، ہم انگلینڈ میں اچھا پرفارم ہی نہیں کریں گے بلکہ کامیابی حاصل کریں گے اور ایسا ممکن بھی ہے۔ عابد علی نے کہا کہ طویل وقفہ ضرور ہے لیکن ہم انگلینڈ سیریز سے کافی پہلے جا رہے ہیں جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے اور جو کمی ہے اس کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*