دنیا بھر میں کرونا سے چارلاکھ46ہزارہلاکتیں،متاثرین کی تعداد35لاکھ

نیویارک(م ڈ)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ 64 ہزار 399 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 46 ہزار 135 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 34 لاکھ 96 ہزار 769 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 594 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 43 لاکھ 21 ہزار 495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 132 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 8 ہزار 400 ہو چکی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*