افغانستان، طالبان حملے میں12فوجی ہلاک

کابل (م ڈ) افغانستان، طالبان نے فوجی تھانے پر مسلح حملہ کرتے ہوئے 12 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان عسکریت پسندو ں نے شمالی افغانستان کے صوبے جزجان کی تحصیل اکچا میں ایک فوجی تھانے پر حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔جزجان دفترِ گورنر کے ترجمان عبدل معروف آذر نے بتایا ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے بالائی حصار فوجی تھانے پر مسلح حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران 12 فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں 4 فوجیوں کو طالبان نے یرغمال بھی بنا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد چھڑنے والی جھڑپ میں 5 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ دس زخمی ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*