اعصام نے لیجنڈز کے سامان کی نیلامی سے 60 لاکھ روپے جمع کرلیے

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مختلف لیجنڈز کے سامان کی نیلامی سے 60 لاکھ روپے سے زائد اکٹھے کرلیے،یہ رقم کورونا اور لاک ڈاو?ن متاثرین میں راشن تقسیم پر خرچ کی جائے گی۔اعصام الحق کے مطابق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے جوتے سروس فاﺅنڈیشن نے 30 لاکھ روپے میں حاصل کیے، اسپین کی ایک ٹینس اکیڈمی نے رافیل نڈال کی جرسی 10 ہزار یوروز میں خریدی۔اعصام الحق کے دستخط شدہ شرٹ سیالکوٹ میں کمپنی نے 5 لاکھ روپے میں حاصل کی اور وسیم اکرم کی دستخط شدہ 2 گیندیں 6 لاکھ اور ڈھائی لاکھ میں خریدی گئی۔اعصام الحق نے کہا کہ نیلامی سے جمع رقم سے کورونا اور لاک ڈاون متاثرین میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*