روس نے کووڈ 19 کے علاج کے لیے گیم چینجر دوا تلاش کرلی

Russian Medicine for COVID19

ماسکو(م ڈ )دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے علاج کو تلاش کرنے کا کام ہورہا ہے اور اس سے متاثر تیسرے بڑے ملک روس میں آخرکار اس کے لیے دوا کو تلاش کرلیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وقت گیلیڈ سائنس کی تیار کردہ ریمیڈیسیور مختلف تحقیقی رپورٹس میں اس وائرس کے علاج کے لیے موثر دریافت ہوئی ، جس کے بعد امریکا اور جاپان میں اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔مگر روس نے جاپان میں تیار ہونے والی اینٹی وائرل دوا فیویپیراویر یا کچھ ممالک میں جسے ایویفیور بھی کہا جاتا ہے، کو اس وبائی بیماری کے شکار افراد کے علاج کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دیدی،روس کی وزارت صحت نے اس دوا کو کووڈ 19 کے علاج کے لیے محفوظ اور موثر قرار دیا اور 11 جون سے ہسپتالوں میں اس کی مدد سے مریضوں کا علاج شروع ہوگا جبکہ طلب پوری کرنے کے بعد اسے دیگر ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*