دنیا بھر کوروناسے ہلاکتیں تین لاکھ66ہزار،60لاکھ سے زائد افرادمتاثر

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ 33 ہزار 754 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 66 ہزار 890 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 5 ہزار 744 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 733 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 لاکھ 61 ہزار 120 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 4 ہزار 542 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 93 ہزار 530 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 69 ہزار 419 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 204 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 19 ہزار 569 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*