کینسرجیسے موذی مرض کا دلیری سے مقابلہ کررہی ہوں‘ نادیہ جمیل

لاہور( شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ کینسرجیسے موذی مرض کا دلیری سے مقابلہ کررہی ہوں،میں نے اپنے اعصاب کو مضبوط رکھا ہوا ہے اور مجھے معلوم ہے کہ میں کس بیماری میں مبتلا ہوں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا خدا کی ذات پر مکمل یقین ہے کہ اگر وہ بیماری دیتا ہے تو شفا بھی وہی دیتا ہے ۔ میں اپنے خدا کے فضل و کرم سے جلد صحتیاب ہو جاﺅں گی ۔ میں اکیلی اس مرض میں مبتلانہیںبلکہ دیگر ہزاروں لوگ بھی مبتلاہیںاور جواعصابی طو رپر خودکو مضبوط رکھتےہیں وہ صحتیاب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کیمو تھراپی کے مراحل سے گزر رہی ہوں اور بہت جلد صحتیاب ہو کر عام زندگی کی طرف لوٹ آﺅں گی ۔اس کے لئے مجھے صرف سب لوگوں کی دعاﺅں کی اشد ضرورت ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*