کورونا متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے برازیل دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

زیورخ (م ڈ)کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے برازیل امریکہ اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیاہے،اس وقت برازیل میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 255،000 سے زیادہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل اموات کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 16853 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مبصرین کے خدشے کے مطابق برازیل میں متاثرین اور اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔برازیل میں اس وبا سے نمٹنے سے متعلق واضح تقسیم پائی جاتی ہے۔ خطوں کے گورنرز نے لاک ڈاون کا نفاز کر رکھا ہے جبکہ برازیل کے صدر کے مطابق ایسے اقدامات وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔گزشتہ روز ایسے ہی ایک علاقے ساو¿ پاو¿لو کے ایک فییولا یعنی کچی آبادی کے مکینوں نے ریلی نکالی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*