سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینیو نے جیل سے رہائی کے بعد خاموشی توڑ دی

Ronaldinho

برازیلیا(سپورٹس ڈیسک) سابق برازیلین اسٹار فٹبالر رونالڈینیو نے جیل سے رہائی کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ جب معلوم ہوا کہ میرے اور میرے بھائی کا پاسپورٹ جعلی ہے تو شدید صدمہ پہپنچا۔رونالڈینیو نے پیراگوئے کے مقامی ہوٹل میں ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کو نہیں پتہ تھا کہ انہیں جعلی پاسپورٹ دیے گئے ہیں۔سابق فٹ بال اسٹار نے بتایا کہ انہوں نے تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔خیال رہے کہ چند روز قبل سابق برازیلین فٹبالر رونلڈینو اور ان کے بھائی کو پیراگوئے کی عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈینو اور ان کے بھائی کو عدالت نے 16 لاکھ ڈالرز کے عوض جیل سے رہا کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*