تازہ ترین

پینٹاگون کی خلا میں اڑن طشتریوں کی ویڈیو کی تصدیق

UFO

واشنگٹن(م ڈ)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے امریکی لڑاکا طیاروں کے پائلٹوں کی بنائی گئیں ویڈیوز جن کا مقصد خلا میں پرواز کرنے والے نامعلوم اجسام یو ایف او(اڑن طشتریوں)کو دکھانا تھا، کی تصدیق کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے باضابطہ طور پر تین مختصر ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں نامعلوم فضائی مظاہر(یو اے پی)کو دکھایا گیا ہے جو اس سے قبل ایک نجی کمپنی کے ذریعے سامنے آئی تھیں۔پینٹاگون کی جانب سے باضابطہ طور پر ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں، ویڈیوز کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی بحریہ کے پائلٹوں کو خلا میں نامعلوم اجسام یو ایف او (اڑن طشتریوں)کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ دفاع کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس فوٹیج کو عوام میں پھیلی کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے جاری کیا جارہا ہے۔جاری ویڈیوز کے ایک حصے میں نامعلوم شے اتنی تیزی سے اپنی رفتار میں اضافہ کرتے دیکھی گئی تھی جو بظاہر ناممکن لگتا ہے، پرواز کرتی ہوئی اس نامعلوم شے نے ایسے کرتب دکھائے جو موجودہ دور کے کسی امریکی طیارے کے بس کی بات نہیں ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*