شاہدآفریدی کا اپنی چھوٹی بیٹیوں اسمارہ اور نومولود عروہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے محبت کا اظہار

shahid-afridi-daughters

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی نے چھوٹی بیٹیوں اسمارہ اور نومولود عروہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسمارہ اور عروہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عروہ اور اسمارہ جیسے فرستوں کے گرد ہونا میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسمارہ عروہ کے جاگنے کا بے صبری سے انتظار کررہی تھی تاکہ وہ اس کو مسکراہٹ دے سکے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری بیٹیوں کی محبت اور خوشی ہی میری صبح شام بلکہ پورا دن قابل قدر بناتی ہے، اللہ انہیں خوش رکھے۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں شاہد آفریدی نے مداحوں سے اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور خیال رکھنے پر بھی زور دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*