تازہ ترین

حکومت معیشت کو چلانے کےلئے مزید قرض لینے کی بجائے خود انحصاری کی طرف بڑھے

لاہور( کامرس ڈیسک)کیمیکل امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین راﺅ خورشید علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں ہر طرح کا کاروبار بند ہونے کے باوجود ڈالر کی قدر میں بے پناہ اضافے کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ،حکومت موجودہ حالات میں چین اقتصادی راہداری کے ان منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرے جو ہماری معیشت کو سہارادے سکیں ،کیمیکل انڈسٹری بھی شدید بحران کا شکارہے جس کی وجہ سے بہت سے مزدور بیروزگار ہونے کی طر ف جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ہمراہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ راﺅ خورشید علی خان نے کہا کہ ہماری معیشت ہر طرف سے شکنجے میں ہے جو ایک قدم آگے اورچار قدم پیچھے آ جاتی ہے ، ابتر حالات میں غیر ملکی قرضوں اور سود کا اژدھا ہماری معیشت کو نگل جائے گا جس کےلئے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ مزید قرضوں کی بجائے خود انحصاری کی طرف بڑھا جائے اور اس کے لئے حکومت اپنے تمام اخراجات میں70فیصد تک کمی کرے ،ترقیاتی منصوبوں کو روک کر اس سے معیشت کو متحرک کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیمیکل انڈسٹری کےلئے بھی سوچے اور اس کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ریلیف دیا جائے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*