تازہ ترین

ہم بہت جلد ہاتھ ملائیں گے، گلے ملیں گے، مایا علی

کراچی (شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ انشااللّہ ہم بہت جلد ہاتھ بھی ملائیں گے اور گلے بھی ملیں گے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کو دیکھنے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ مایا علی کسی معجزے کی منتظر ہیں۔مایا علی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بعض اوقات ہم آسمان کی طرف دیکھتے ہیں اور بہت کچھ سوچتے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ’آسمان کو دیکھتے ہوئے ہم جو سوچتے ہیں کبھی وہ مثبت خیال ہوتے ہیں اور کبھی منفی خیالات بھی ہوتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*