تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکوری 1208پوائنٹس کا اضافہ

stock exchage pakistan declining

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل مندی کے باعث سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 1208.24ائنٹس کے اضافے سے 29ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 29231.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ81.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 90 ارب20کروڑ62لاکھ روپے بڑھ گئی اور کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت39.12فیصد زائد رہا ۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مالیاتی اداروں ،میوچل افندز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی پرکشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع کی جس کے نتیجے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 29ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 29320پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے کے سبب مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1208.24پوائنٹس کے اضافے سے 29231.63پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی 576.14پوائنٹس کے اضافے سے12861.22پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 715.28پوائنٹس کے اضافے سے21037.82پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 288کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ56کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*