تازہ ترین

جاوید میانداد کا ہیئر اسٹائل پر کھلاڑیوں کو فلموں میں کام کرنےکا مشورہ

Javed Miandad

کراچی(سپورٹس ڈیسک)جاوید میانداد نے کھیل سے زیادہ ہیئر سٹائل پر توجہ دینے والے نوجوان کرکٹرز کو فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دیدیا،۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بیٹسمین کو اپنی قیمتی وکٹ بچانے جب کہ بولر کو لائن و لینتھ اور نپی تلی بولنگ سے وکٹیں اڑانے کا ہنر سیکھنا چاہیے، دھوپ، بارش، گرمی اور سردی کی پرواہ کئے بغیر سخت پریکٹس سے ہی یہ ممکن ہوگا، انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میدان میں کیسے لگ رہے ہیں،نوجوانوں کو بھی چاہیے کہ نیٹ ہو یا میچ اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھیں، اگر ہیئر سٹائل کی ہی زیادہ فکر کرنا ہے تو بہتر ہوگا کہ کرکٹ کے بجائے فلموں میں کام کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*