تازہ ترین

ایران ، کرونا وائرس پھیلنے کے باوجود قم میں زائرین کی آمد جاری

تہران (م ڈ)ایران میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے باوجود ق±م شہر میں شیعہ زائرین کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اس شہر میں شیعہ زائرین کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قم ہی میں سب سے پہلے کرونا وائرس پھیلا تھا اور پھر اس نے پورے ایران کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ایران میں کرونا وائرس سے 2640 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے اور 38309 افراد متاثر ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مذکورہ ویڈیو کے مطابق قم شہر میں آنے والی متعدد گاڑیوں سے مسافر اتر رہے ہیں۔اس میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ تمام لوگ غیرملکی ہیں، انھوں نے چہروں پر ماسک چڑھا رکھے ہیں،اس لیے ان کی پہچان ممکن نہیں کہ وہ کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔تاہم اس ویڈیو کے مطابق یہ مسافر پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے شیعہ زائرین ہیں اور وہ ق±م میں حضرت فاطمہ معصومہ کے مزار پر آئے ہیں۔ایرانی حکومت نے فروری میں ق±م میں کرونا وائرس پھیلنے کے کوئی ایک ماہ کے بعد فاطمہ معصومہ کے مزار کو بند کردیا تھا لیکن اس کی بندش کے خلاف شہر میں مشتعل مظاہرین نے احتجاج شروع کردیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*