تازہ ترین

ہمیں کورونا کی بجائے گھر پر رہیں اورمحفوظ رہیں مہم کو پھیلانا ہوگا

لاہور( شوبز ڈیسک) ٹی وی شو زکی میزبان شائستہ لودھی نے کہا کہ مضبوط قوت مدافعت رکھنے والا انسان ہی کسی بیماری سے مقابلہ کر سکتا ہے ، اس کےلئے ہمیں اپنی خوراک میں توازن اور مثبت عادتوں کو اپنانا ہوگا ۔ ایک انٹر ویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ بیشک تھوڑا کھا لیں لیکن صاف ستھری اور فائدہ دینے والی خوراک کو ترجیح دیں ، اس کے ساتھ ساتھ ایکسر سائز کو اپنی عادت بنا لیں ، یہ عادت انسان کو ہر طرح کے ذہنی دباﺅ سے آزاد رکھتی ہے ۔ شائستہ لودھی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے واحد حل حفاظتی تدابیر پر پر عمل پیرا ہونا ہے ، ہم کورونا کی بجائے گھر پر رہیں اورمحفوظ رہیں مہم کو پھیلانا ہوگا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*